اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے بہتر ہے، ثانیہ مرزا

image

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے اربوں بار بہتر ہے۔

تصاویر و ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ جائے نماز پر بیٹھ کر اللہ کے سامنے رونا، انسانوں کے سامنے رونے سے اربوں بار بہتر ہیں۔

ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو رہتی ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو روزمرہ زندگی کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس سٹار کے والد کا ردعمل بھی آ گیا

ثانیہ مرزا نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ صرف یہ کہنا کہ یہ زندگی بھر کا یادگار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ ان کے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے والد اور بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے اور اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.