مرغی کا گوشت سستا، انڈے مہنگے ہو گئے

image

لاہور، مرغی کا گوشت سستا جبکہ انڈے مہنگے ہو گئے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جس سے فی کلو قیمت 555 روپے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 560 روپے کلو تھی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 372 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 386 روپے کلو تھا۔

سیمنٹ کی بوری 300 روپے مہنگی ہو گئی

دوسری جانب انڈے مہنگے ہو گئے ہیں، انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کے اضافے سے قیمت 256 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز انڈوں کی فی درجن قیمت 255 روپے تھی۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 690 روپے کلو تھی، انڈے 260 روپے درجن فروخت ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.