وزیر خوراک پنجاب نے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں بتا دیں

image

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں بتاتے ہوئے مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں مل رہا ہے۔

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو 577 روپے کا ہو گیا

گوجرانوالہ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخ 840 روپے جبکہ گجرات اور ساہیوال میں دس کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں دستیاب ہے۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سرگودھا اور ملتان میں بھی 820 روپے فی 10 کلوگرام تھیلا مل رہا ہے، مظفر گڑھ، خانیوال اور بہاولنگر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 780 روپے میں دستیاب ہے، وزیرخوراک پنجاب نے کہا کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.