ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں، عذرا منصور

image

سینئر اداکارہ عذرا منصور نے کہا کہ ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں۔

عذرا منصور نے کہا کہ ماورا حسین کے لیے شوٹنگ کے دوران پہلی ترجیح نماز ہوتی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عذرا منصور نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کے بارے میں ہمیشہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ فلموں اور ڈراموں میں کام کرتے ہیں تو یہ اپنے مذہب سے دور ہوں گے جبکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہوتا۔

عذرا منصور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ تمام فنکار ہی مذہبی ہیں لیکن ہماری انڈسٹری میں بہت سے فنکار ایسے بھی ہیں جو واقعی مذہب کے بہت قریب ہیں۔

نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں

ان کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں ماورا حسین اور محب مرزا کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا ہے، یہ دونوں اداکار ہی دین کے بہت قریب ہیں اور شوٹنگ کے دوران ہمیشہ نماز کے لیے وقت نکالتے تھے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں ماورا حسین کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی تھی کیونکہ اگر شوٹنگ کے دوران نماز کا وقت ہوجاتا تھا تو وہ پہلے نماز ادا کرتی تھیں اور پھر واپس آکر اپنا سین ریکارڈ کرواتی تھیں۔

عذرا منصور کا مزید کہنا تھا کہ ہم فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.