تاریخی بلندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، 100 انڈیکس میں 255 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 81 ہزار584 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دو روزہ تعطیلات کے بعد کھلنے والی اسٹاک مارکیٹ میں تیز ی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس600 پوائنٹس کے اضافے سے81800 پوائنٹس کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 126ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم108کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 52.95 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران فرٹیلائزر، ای اینڈ پی، بینکنگ اور آٹو سمیت مختلف شعبوں میں خریداری دیکھنے میں آئی۔

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو 577 روپے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 25ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ 3 لاکھ 10 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 27 ارب روپے مالیت کے44 کروڑ 13 لاکھ 38 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 457 کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 155 میں کمی اور60 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون 4 کروڑ 79 لاکھ، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 2 کروڑ 53 لاکھ، پی ٹی سی ایل 2 کروڑ 50 لاکھ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم 2 کروڑ 35 لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 1 کروڑ 72 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ میں 130.00 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت 7730.00 روپے ہو گئی۔

80.87 روپے کے اضافے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1037.30 روپے پر جا پہنچی جبکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے بھائو میں 69.75 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 944.50 روپے ہو گئی اسی طرح 34.90 روپے کی کمی سے داتا ایگرو لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 332.49 روپے پر آ گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.