آئندہ ہفتے کے دوران آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ موسلادھار بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، 21 سے27 جولائی کے دوران وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، باغ میں بارش کاامکان ہے۔حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں بھی بارش متوقع ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی معاملہ، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

موسم کاحال بتانے والوں نے کہا ہے کہ 22سے25 جولائی کے دوران جڑواں شہروں اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آبادمیں بارش کاامکان ہے ۔ شیخوپورہ، سیالکوٹ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بادل برسیں گے۔

23اور24جولائی کوبہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان ، خانیوال، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، راجن پور اور لیہ ، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ ، شانگلہ،بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند میں بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22سے24 جولائی کے دوران پشاور، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اوردیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

23اور24جولائی کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے اس دوران بلوچستان کے شمالی اورمشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

صوبہ سندھ میں 23اور24 جولائی کو سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع کی جارہی ہے تاہم اس دوران مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، سکھر میں بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق 23اور24جولائی کو بارشوں سے مری، گلیات اور مانسہرہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، اسی طرح کوہستان ،مالاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر ، کرم خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی، ہفتہ وار رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق 23اور24 جولائی کو بارش سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کیساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں اور سیاح سفر کے دوران زیادہ محتاط رہنے ، موسمی حالات کے مطابق سفر کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.