پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے: مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ، بیرسٹر گوہر کی تردید

image

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ملک میں صاف اور شفاف نئےانتخابات کے لیے تحریک انصاف خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے جبکہ باقی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے لیے تیار ہے۔‘

سنیچر کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’خیبر پختونخوا میں بھی حقیقی مینڈیٹ نہیں ہے۔‘ 

جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے بتایا کہ ’ان کی جماعت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کمیٹی پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت سے آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔‘’دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے جبکہ تحریک انصاف کے ساتھ تلخیاں تھیں، اب پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جا رہے ہیں۔‘مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان سمیت سیاست دانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہییں، ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا مقابلہ میدان میں ہے۔‘ جمعیت علما اسلام کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ’جو سیاسی سہولت یا مراعات بطور سیاست دان مجھے حاصل ہوں وہ سب کو یکساں ملنا چاہییں۔‘انہوں نے کہا کہ ’نگراں سیٹ اپ کا تصور ختم کیا جائے، فوج الیکشن سے لاتعلق ہو جائے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔‘’پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہییں، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کے سوا ملک میں امن آئے گا نہ ہی معاشی استحکام۔‘مولانا فضل الرحمان کے مطابق ’مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آرہی، دونوں جماعتوں کو خیرخواہی میں پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت نہ لیں۔‘پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی: بیرسٹر گوہردوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل سے متعلق دعوے کی نفی کی ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے سنیچر کو ہی اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت یا فیصلہ نہیں ہوا۔‘پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وضاحت کی کہ ان کی پارٹی نے اسمبلی سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.