جرمنی: افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا، پاکستانی پرچم اُتار کر ساتھ لے گئے

image

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہری احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہو گئے۔ مشتعل مظاہرین نے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ بھی کیا اور قونصل خانے کے باہر لگا پرچم بھی اتار کر لے گئے۔

پاکستان کے وزارت خارجہ کے حکام نے اُردو نیوز سے گفتگو کے دوران فرینکفرٹ میں پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران پاکستانی قونصل خانے کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

حکام کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتی حکام کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جبکہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا 

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے افغان شہری ایک احتجاج کے سلسلے میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے، تاہم اس دوران آٹھ سے دس مظاہرین نے اجازت نامے کے برعکس پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہو گئے، جنہوں نے قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار لیا۔

افغان مظاہرین نے پاکستانی قونصل خانے کے باہر لگا پرچم اتار لیا

افغانستان کا پرچم تھامے مظاہرین نے پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہو کر قونصل خانے میں لگا پاکستانی پرچم اتار دیا۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احتجاجی مظاہرین پاکستانی پرچم اپنے ساتھ باہر لے آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پاکستانی پرچم کو جلانے کی بھی کوشش کی۔

 جرمن حکام نے پولیس کی مزید نفری طلب کرکے حالات کو قابو کرتے ہوئے مظاہرن کو مشتعل کیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق اب تک واقعے میں ملوث دو افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ویڈیو شواہد کی مدد سے دھاوا بولنے میں ملوث مظاہرین کی شناخت کر رہی ہے جس کے بعد مزید گرفتایوں کا امکان ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام کا جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں فرینکفرٹ میں پیش آنے والے واقعے پر پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا ہے جس پر جرمن حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جرمنی کے مقامی میڈیا کے مطابق فرینکفرٹ شہر کی انتظامیہ نے افغان شہریوں کو صرف پاکستانی قونصل خانے کے باہر اجتجاج ریکارڈ کروانے کی اجازت دے رکھی تھی، تاہم مظاہرین اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی قونصل خانے کے اندر داخل ہوئے۔

واقعے پر پاکستانی حکام کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے۔ اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.