قونصل خانے پر حملہ ، پاکستان کا جرمنی سے شدید احتجاج

image

پاکستان نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر جرمنی کی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان قونصل مشن کے تحفظ میں ناکامی کی مذمت کرتا ہے، قونصل خانے کی حفاظت اورسفارتکاروں کی سلامتی میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بنوں حملہ ، پاکستان کا افغانستان سے شدیداحتجاج ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن طلب

ترجمان نے مزید کہا کہ کل پاکستان کے قونصل خانے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا ، جرمن حکومت ویانا کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرکے پاکستانی سفارتی مشنز اور عملے کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے اقدام کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جرمن حکام سکیورٹی کی خامیوں کے ذمہ دار افراد کو جوابدہ ٹھہرائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف کارروائی کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.