محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق نئی پیشگوئی کردی

image

پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش برسائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی اور پنجاب میں بارش ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی، معتدل اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوا کےکم دباؤ کے باعث شدید گرمی ہے، شہر قائد میں سمندری ہوائیں کل سے بحال ہوجائیں گی۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت کم ہو جائےگی، مزید کہا کہ جولائی کےآخر یا اگست کے شروع میں تیز بارش کے اسپیل کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش پاپوش نگر میں 37.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کیماڑی میں 25 ملی میٹر، ماڑی پور میں 23 ملی میٹر، کورنگی میں 22 ملی میٹر، قائدآباد میں 12 ملی میٹر، اورنگی ٹاون میں 4.5 اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں 3.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آج سے 27 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.