خانہ کعبہ کو غسل دے کر خوشبوؤں سے معطر کر دیا گیا

image

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دے دیا گیا ، بیت اللہ خوشبوؤں سے معطر ہو گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سالانہ تقریب کے دوران اعلیٰ سعودی حکومتی ارکان نے آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔ غسل کے بعد اسے عود اور دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

خانہ کعبہ، حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کی کڑھائی والے حصے تبدیل

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین نے بھی حاصل کی۔ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب کا آغاز آج نماز فجر کے بعد ہوا۔

سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کر گئے

اسی طرح غلاف کعبہ کو بھی گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.