تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

image

 تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ ‏آج سے 34 سال پہلے میں نے سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا، بہت سوچ و بچار کے بعد میں نے اب سیاست چھوڑنے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ نہیں چھوڑی، نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں، آصف کرمانی

انہوں نے کہا کہ میں اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں، یہ فیصلہ کسی دبائو کی وجہ سے ہے اور نہ ہی میرا ارادہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں ان سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ سیاست میں نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے، مجھے اطمینان ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی ساری ذمہ داریاں نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں، اللہ کا شکر ہے کہ آج تک کسی نے ناجائز الزام تک نہیں لگایا۔

مسلم لیگ ن کو سیاسی دھچکا، عباس آفریدی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

شفقت محمود نے مزید کہا کہ بطور وزیر تعلیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یکساں نصاب بنایا اور کووڈ کے مشکل وقت میں تعلیمی نظام کامیابی سے سنبھالا، میں سابق چیئرمین تحریک انصاف کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ خدمت کا موقع فراہم کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.