لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا مقدمہ درج

image

لاہور میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اتوار کو لاہور کے مضافاتی علاقے سُندر میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ’آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو فون کرکے بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔ گھر پہنچنے پر مسلح افراد نے واردات کی اور اغوا کرلیا۔‘

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ’ملزمان تشدد کرتے رہے اور مختلف جگہوں پر گھومتے رہے۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔‘

مزید لکھا گیا کہ ’ملزمان نے موبائل، گھڑی اور نقدی چھینی، اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ سے نقدی ٹرانسفر کی اور ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.