حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ،گوہر اعجاز

image

اپٹما کے پیٹرن انچیف اورسابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ معاہدوں کی وجہ سے حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کول پاور پلانٹس سے اوسطاً 200 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خرید رہی جبکہ ونڈ اور سولر کی 50 روپے فی یونٹ سے اوپر قیمت ادا کی جارہی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریضہ میانوالی سے راولپنڈی منتقل

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ان مہنگے ترین آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگی 1.95 کھرب روپے ہے، حکومت ایک پلانٹ کو 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر 140 ارب روپے ادائیگی کر رہی ہے، حکومت دوسرے پلانٹ کو 17 فیصد لوڈ فیکٹر پر 120 ارب روپے ادا کر رہی ہے جبکہ حکومت تیسرے پلانٹ کو 22 فیصد لوڈ فیکٹر پر 100 ارب روپے کی ادائیگی کر رہی ہے۔

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

یہ صرف تین پلانٹس کیلئے 370 ارب روپے بنتے ہیں جو سارا سال 15 فیصد لوڈ فیکٹر پر چل رہے ہیں، یہ سب معاہدوں میں کیپیسٹی پیمنٹ کی اصطلاح کی وجہ سے ہے، نتیجے میں بجلی پیدا کیے بغیر آئی پی پیز کو بڑی صلاحیت کی ادائیگی ہوتی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا صرف سستی ترین بجلی فراہم کرنے والوں سے بجلی خریدی جائے، یہ پلانٹس 52 فیصد حکومت کی ملکیت ہیں، 28 فیصد نجی سیکٹر کی ملکیت ہیں، اس لحاظ سے 80 فی صد پلانٹس پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو 60 روزمیں بجلی سستی ہو سکتی ہے،سب کو اپنے ملک کو بچانے کے لیے اٹھنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.