وزارت خارجہ نے سینئیر سفارتکاروں کو مشرق وسطیٰ ڈیسک سے ہٹادیا

image

وزیرخارجہ نے  سینئر سفارتکاروں کیخلاف اہم ذمہ داری سے غفلت برتنے پرایکشن لے لیا۔

وزارت خارجہ میں مشرق وسطیٰ ڈیسک پر تعینات دوسئینرافسران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا،ڈائریکٹر جنرل فوزیہ فیاض اور ڈائریکٹر سعدیہ اعوان کو  وزارت خارجہ میں عہدوں سے فوراً ہٹا دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے نوٹس جاری کردیا ہے۔

جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد  کم ہو جائے گی،اویس لغاری

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افسران کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں ایک اعلیٰ عمانی وفد وزیراعظم اورسیکرٹری خارجہ اور دوسرے اعلی حکام سے بروقت ملاقات نہیں کر سکا تھا۔

اعلی عمانی وفدمسقط دہشتگردی کے واقعہ کے بعد پاکستانی اعلیٰ ترین حکام سے اہم ملاقاتیں کرنا چاہتا تھا،زرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری مشرق وسطیٰ رضوان سعید عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

حکومت بعض پاور پلانٹس سے بجلی 750 روپے فی یونٹ خرید رہی ،گوہر اعجاز

سفارت کاروں کو وزارت خارجہ کے اپنے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.