پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل 22 جولائی سے شروع ہو گا،پی ڈی ایم اے

image

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل 22 جولائی سے شروع ہو گا۔

ترجمان کے مطابق 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشیں متوقع ہیں،23سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت 4 سے 5 فیصد  کم ہو جائے گی،اویس لغاری

راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، ملتان ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔

پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کوبھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے سینئیر سفارتکاروں کو مشرق وسطیٰ ڈیسک سے ہٹادیا

عرفان کاٹھیا کے مطابق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے،پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔

عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عمارتوں ،کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.