پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پیر کو ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

image
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف پیر کو ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف ریفرنس بیرسٹر علی ظفر دائر کریں گے۔

سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بطور وکیل علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اُردو نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیعب شاہین نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف پیر کو ریفرنس دائر کرنے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’پاکستان تحریک تحریک انصاف باضابطہ طور پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف کل ریفرنس دائر کرے گی۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’ریفرنس میں پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھیننے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے، عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔‘

اسلام آباد کے الیکشن ٹرئیبونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں جواز بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔

ریفرنس میں مخصوص نشستوں پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.