حکومت نے آئی ایم ایف کا ساورن ویلتھ فنڈ ایکٹ پرنظر ثانی کا مطالبہ تسلیم کرلیا

image

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ ایکٹ پر نظر ثانی کامطالبہ تسلیم اور اس میں اصلاحات پر اتفاق کر لیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے ویلتھ فنڈ ایکٹ کی بعض شقیں ختم کرنے اور دیگر میں ترمیم کا تحریری وعدہ کیا ہے ۔

بشریٰ بی بی کا بیان:سینیٹر علی ظفر سے بات کرینگے،رؤف حسن

مجوزہ ترامیم 7 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے میمورنڈم برائے معاشی و مالیاتی پالیسیز کا حصہ ہیں۔ ان کے نتیجے میں سٹیٹ بینک سے ساورن ویلتھ فنڈ کو جبکہ فنڈ سے سرکاری اداروں کو قرضے جاری کرنے پر پابندی ہو گی۔

فنڈ اپنی ملکیتی اور زیر کنٹرول کمپنیوں کو بات چیت کےبجائے عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کا پابند ہو گا، نیز فنڈ اپنے محصولات پاس رکھنے کے بجائےقومی خزانہ کے حوالے کرے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان دسمبر کے اختتام سے قبل مجوزہ قانونی تبدیلیوں پر عمل در آمد کرے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ قمر عباسی نے تصدیق کی کہ حکومت بہترین عالمی مینجمنٹ و فنانشل پریکٹسز اختیار کرنے کیلئے مجوزہ تبدیلیوں کو متعارف کرائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.