مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی میں 25 ہزار کروڑ کیسے کمائے؟

image

بھارت کے رئیس ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی تو لوگوں کو برسوں یاد رہے گی. شادی کی تقریبات 7 مہینے جارہی رہیں جن میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا. اس شادی میں بھارتی شوبز ستاروں سمیت ہالی وڈ کی مشہور شخصیات اور مشہور حکمرانوں نے بھی شرکت کی.

البتہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جہاں اس شادی میں 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے وہیں اس سے مکیش امبانی کی دولت میں کمی نہیں بلکہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے.

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ نئی بہو رادھیکا مرچنٹ سسر مکیش امبانی کے لئے کافی خوش نصیب ثابت ہوئیں کیونکہ ان کے آتے ہی مکیش کی دولت میں 3 ارب ڈالرز یعنی 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوا جس کی وجہ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو امبانی کے اثاثوں کی مالیت 118 ارب ڈالرز تھی البتہ 12 جولائی کو اثاثے 121 ارب ڈالرز ہوگئے اور وہ ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آگئے۔

12 جولائی کو آننت کی شادی کے دن ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کے اثاثے بھی بڑھ گئے جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں ان کے شیئرز کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.