الیزے سلطان نے شادی کے حوالے سے لڑکیوں کو کیا مشورہ دیا؟

image

"دیکھ کر شادی کریں. انسان کا بچہ ہو. سب سے اہم بات یہ ہے کہ ذمہ دار شخص ہو. بیچ میں چھوڑ کر بھاگنے والا نہ ہو"

یہ کہنا ہے الیزے سلطان کا جن کی چند ایسی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ لڑکیوں کو شادی کے حوالے سے مشورہ دے رہی ہیں.

جبکہ اسی وی لاگ کی ایک اور کلپ میں الیزے کہتی ہیں کہ "18 برس کی لڑکیوں کی تو شادی ہونی نہیں چاہیے. جب میرا رشتہ طے ہوا تو 21 سال کی تھی اور 22 برس کی عمر میں شادی ہوئی. اب سوچتی ہوں کہ 22 میں تو آپ کچھ بھی نہیں ہوتے.

جب میری بیٹی کی شادی کا وقت آئے گا تو دیکھوں گی کہ اس کی تعلیم مکمل ہوجائے اور اسے لوگوں کو ڈیل کرنا آتا ہو اور مختلف سچویشنز میں خود کو سنبھالنا جانتی ہو. کیونکہ میں نے 28 برس کی عمر تک کورٹ کچہری، کیسز سب دیکھ لیا ہے جو عورتیں بہت کم دیکھ پاتی ہیں اس لئے اب میں بیوقوف نہیں ہوں"

واضح رہے کہ الیزے سلطان اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں جن کی شادی کا انجام خلع کی صورت میں ہوا. الیزے اور فیروز کے دو بچے ہیں جبکہ فیروز دوسری شادی کرچکے ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.