ڈاکٹر نے دھوپ میں جانے سے منع کیا ہے اس لیے.. خلیل الرحمٰن قمر کا پریس کانفرنس میں بیان

image

"ڈاکٹر نے مجھے 5 سال سے دھوپ میں جانے سے منع کیا ہے. یہی وجہ ہے کہ میں رات کے وقت کام کرتا ہوں اور ہمارے کام میں جنس کی تفریق نہیں ہوتی"

یہ کہنا ہے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا جنھوں نے گزشتہ روز لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خود کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے متعلق گفتگو کی.

خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ وہاں جا کر ابھی بیٹھا ہی تھا کہ مسلح افراد پہنچ گئے اور ملزمان نے سب کچھ لوٹ کر اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں.

دوسری طرف ملزمہ آمنہ عروج نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ خلیل الرحمان قمر سے10سے15دن تک بات ہوئی، تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا تھا. انہوں نے ملنے کا کہا تھا اس لیے میں نے گھر بلا لیا۔

صحافیوں کے سوالات پر خلیل الرحمٰن قمر پریس کانفرنس چھوڑ کر اٹھ گئے. واضح رہے کہ 21 جولائی کو پیش آنے والے واقعے میں خلیل الرحمٰن قمر سے ان کا ڈیڑھ لاکھ کا موبائل، نقدی اور اے ٹی ایم سے پیسے ٹرانسفر کر کے انھیں لوٹا گیا جس کے بعد 2 گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد ایک سنسان علاقے میں چھوڑ دیا گیا.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.