اللّٰہ کے بنائے نظارے ہی دیکھنے آئے ہیں، اس میں کیا غلط ہے؟ ندا اور یاسر نواز ایک بار پھر تنقید کی زد میں

image

ندا یاسر اور اُن کے شوہر یاسر نواز ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں۔

حال ہی میں فریضہ حج ادا کرنے والے ندا اور یاسر نواز کو حج کے دوران تصویریں لینے، ویڈیو بنانے اور پھر ان کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے لیے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا وہیں ایک بار پھر اس جوڑے کو ٹرول کیا جا رہا ہے۔

دراصل ندا یاسر اور یاسر نواز اپنا ایک یوٹیوب چینل ہے جس پر وہ اپنے تازہ ترین وی لاگز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ان دنوں، دونوں میاں بیوی فیملی سمیت بیرونِ ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور وہاں سے اپنے تفریحی وی لاگز شیئر کر رہے ہیں، جس پر صارفین اعتراض کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اور اس کی اہم وجہ حج کے بعد ندا یاسر کا حجاب نہ پہننا ہے۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں، سوشل میڈیا پر ہونے والی اس تنقید پر ندا یاسر اور یاسر نواز نے ٹرولز کو ٹرولنگ جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں انے کہا کہ، اگر ہم حج کے بعد گھومنے آ گئے ہیں تو اس میں ہم نے کیا غلطی کر دی ہے؟

ساتھ ہی یاسر نواز کا کہنا تھا کہ، ہم یہاں (اٹلی) اللّٰہ کے بنائے ہوئے خوبصورت نظارے ہی دیکھنے آئے ہیں، یہ نظارے بھی اللہ ہی نے بنائے ہیں، اس میں کیا غلط بات ہے؟ بلکہ ہم تو یہ نظارے دیکھتے ہوئے اللہ کی تعریف کر رہے ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.