فرانس کے میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کر دیا

image

فرانس کے میوزیم گرے وِن نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کردیا۔

پیرس کے میوزیم کی جانب سے پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں شاہ رخ خان کی خدمات کے اعتراف میں سکہ جاری کیا گیا۔

بشنوئی گینگ مجھے اور خاندان کو قتل کرنا چاہتا ہے، سلمان خان

شاہ رخ پہلے بھارتی اداکار بن گئے ہیں جنہیں گرے وِن میوزیم نے سونے کے سکے سے نوازا ہے۔

شاہ رخ اس سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں، انہیں کیرئیر میں اب تک 200 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کے وقت جیا بچن کے سامنے رکھی گئی شرط سامنے آ گئی

2011ء میں یونیسکو کی جانب سے اداکار کو پیرامڈ کون میری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور شاہ رخ یہ ایوارڈ بھی حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار تھے۔

وہ لوکارنو فلم فیسٹویل میں کیرئیر اچیومینٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار تھے، اس کے علاوہ اداکار ییل چب فیلوشپ ایوارڈ اور فرانسسیسی حکومت سے چے وِیلیئر تمغہ بھی حاصل کرچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.