شاہ رخ خان کے لیے اعزاز، پیرس کے میوزیم نے سونے کا خصوصی سکہ جاری کر دیا

image

بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ حال ہی میں پیرس کے ’گریوین میوزیم‘ نے شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصویر اور نام  والا سکہ جار کیا ہے۔

اس کے بعد شاہ رخ خان انڈیا کے وہ پہلی شخصیت بن گئے ہیں جن کے اعزاز میں میوزیم کی جانب سے سونے کا خصوصی سکہ جاری کیا گیا ہے۔

فرسٹ پوسٹ کی ایک خبر کے مطابق شاہ رخ خان کے اعزاز میں جاری ہونے والے سکے کی خبر ملنے کے بعد ان کے پرستار خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا مختلف فین اکاؤنٹس کی جانب سے اس منفرد اعزاز کی پوسٹوں سے بھرا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ’موسی گریوین‘ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ایک ’ویکس میوزیم‘ ہے جو مختلف معروف اور تاریخی شخصیات کے ویکس ماڈلز(موم سے بنے پتلے) بنانے کے حوالے سے مشہور ہے۔

گریویں میوزیم کی جانب سے شاہ رخ خان کی تصویر والے سکے کو میوزیم کے مخصوص سونے کے سکوں کے مجموعے میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کے اعزاز میں جاری ہونے والا یہ سکہ نہ صرف انڈیا میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اداکار کی مقبولیت کا ایک ثبوت ہے۔

خبر کے مطابق یہ سکہ شاہ رخ خان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے، تاہم یہ اعزاز کئی ساری وجوہات کی بناہ پر اہمیت کا حامل ہے۔

یہ سکہ شاہ رخ خان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لئیے خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا (فوٹو: ایکس، سکرین گریب)میوزیم کی جانب سے سکہ جاری کر کے شاہ رخ خان کو دنیا بھر میں سے چنے گئے ان مخصوص سپر سٹارز کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جن کو ان سے قبل کچھ اہم خصوصیات اور بڑے کارناموں کی وجہ سے سونے کے سکے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ مخصوص سکے میوزیم کی جانب سے نہ کہ صرف شکر گزاری کا اظہار ہیں بلکہ یہ شاہ رخ خان کے برسوں سے جاری سرحدوں سے ماورا ثقافتی اثر و رسوخ کا بھی اعتراف ہے۔

گریوین میوزیم کی جانب سے شاہ رخ خان کے علاوہ کئی دوسری صحافتی شخصیات، فلم ساز اور اداکار بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، تاہم گریوین میوزیم کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے شاہ رخ خان پہلے انڈین اداکار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.