جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں.. راشد محمود کو ایک بار پھر بجلی کا بھاری بل آگیا! ویڈیو

image

"زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے

جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں"

ساغر صدیقی کا مشہور زمانہ شعر پڑھنے والے ہیں ملک کے سینئر اداکار راشد محمود جنھیں ایک بار پھر بجلی کا بھاری بھرکم بل موصول ہوگیا ہے. ارشد محمود نے بجلی کی قیمت کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی ویڈیو بنا ڈالی.

یوٹیوبر کی جانب سے اپلوڈ ہونے والی اس ویڈیو میں راشد محمود کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ساغر صدیقی اس شعر میں یہاں بحیثیت قوم ہماری حالت کا حوالہ دے رہے ہیں. ہم سب رکاوٹوں اور مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ہم نے بحیثیت قوم اپنے بنیادی حقوق کیلیے آواز اٹھانی چھوڑ دی ہے. لوگ برائے مہربانی اپنی آواز اٹھانا شروع کریں۔

"اب سوشل میڈیا کے بہت سے دانشور کہیں گے کہ میں نے بل ادا نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر آگیا لیکن میں بتاتا چلوں کہ پہلے بھی میں نے اپنا بل ادا کرنے کے بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ مجھے ایک بار پھر 500 یونٹس کا 31 ہزار روپے سے زیادہ کا بل موصول ہوا ہے. میں یہ بل ادا کر دوں گا لیکن آواز اٹھائیں کہ اس سے پہلے بہت دیر ہو جائے"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.