"دادی کی طبیعت خراب تھی اس وجہ سے ہم شادی میں سب کو نہیں بلاسکے تھے. شادی کے بعد ہم نے سب کو کارڈز اور مٹھائیاں بھجوائیں جسے ایک اداکار کے علاوہ سب نے قبول کرلیا تھا"
یہ انکشاف کیا بھارتی اداکار ابھیشیک بچن نے مشہور زمانہ پروگرام کافی ود کرن میں. ابھیشیک کا کہنا تھا کہ وہ اداکار شتروگن انکل (سنہا) تھے. لیکن ان کی اس حرکت کا ہم نے برا نہیں مانا کیونکہ ہم یقیناً سب کو خوش نہیں رکھ سکتے۔
واضح رہے کہ شتروگن سنہا اور ابھیشیک کے والد امیتابھ گہرے دوست بھی ہیں. اس حوے سے جب شتروگھن سنہا سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب بلایا ہی نہیں تو مٹھائی کس بات کی؟
"مجھے امید تھی کہ امیتابھ یا بچن خاندان سے کوئی مجھے مٹھائی بھجوانے سے پہلے فون کرے گا، لیکن کسی نے ایسا نہیں کیا"