عورتیں بھی مردوں پر ظلم کرتی ہیں۔۔ شہریار منور نے اپنے بیان میں ایسا کیوں کہا؟

image

حال ہی میں پاکستانی اداکار شہریار منور کی ایک پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ مرد اور خواتین کے درمیان ہونے والے گھریلو تشدد کے بارے میں بات کرتے دکھائی دے دہے ہیں۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ، ہمارے معاشرے میں صرف خواتین ہی مردوں کے ظلم کا شکار نہیں ہیں بلکہ بہت سے مرد بھی خواتین کے ظلم کا شکار ہیں۔ وہ ایسا ظلم کرتی ہیں جن کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔

اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ہمارے یہاں مردوں کو بچپن سے ہی رونے نہیں دیا جاتا اور اُنہیں یہ سکھایا جاتا ہے کہ مرد کو درد نہیں ہوتا اور وہ کبھی نہیں روتا۔

شہریار منور نے مزید کہا کہ، پھر جب ان کی شادی ہوتی ہے تو ان کی بیویاں ان کو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنے دیتیں، وہ شوہروں سے اکثر اسی انداز میں بات کرتی ہیں کہ اگر نوکری چلی گئی تو کیا ہوا آپ جلدی کوئی دوسرا کام شروع کر لینا۔ مردوں پر جب بہت ساری ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں اور اُنہیں اپنے جذبات بیان کرنے کا موقع نہیں ملتا تو ان کی شخصیت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ، اب جب مرد کو درد نہیں ہوتا اور مرد روتا نہیں ہے تو پھر وہ جذباتی طور پر تنہا ہوجاتا ہے اور ایسی صورتحال میں کئی کیسز میں شادی کے بعد مرد اپنی بیویوں پر تشدد بھی کرتے ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.