ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کون سا ملک کرے گا؟ اے سی سی نے اعلان کردیا

image

ایشیا کپ کے مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیاگیا جس کے تحت 2025 ایشیا کپ کا میزبان ملک مجوزہ طور پر بھارت ہو گا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے اعلامیے کے مطابق ایشیاکپ مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کا اعلان کردیاگیا ہے۔

مینز ایشیاکپ کا اگلا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا اور مجوزہ طور پر میزبانی بھارت کو دی گئی ہے جب کہ مینز 2027 ایشیا کپ مجوزہ طور پر بنگلا دیش میں کھیلا جائےگا جو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

2026 کا ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پر شیڈول کیا گیا ہے جب کہ انڈر 19 ایشیاکپ کے 2024 سے2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیاکپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں، ایشیا کپ کے تمام ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس تھی جو کہ بھارت کے پاکستان میں آنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.