کروڑوں کے گھر اور گاڑیاں۔۔ بھارتی اداکار سنجے دت کتنے امیر ہیں؟

image

منا بھائی عرف سنجے دت بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک ایسے ستارے ہیں جو سالوں بعد آج بھی اتنے ہی روشن ہیں جتنے پہلے دن تھے۔

حال ہی میں ان کے کل اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہے۔ جن سے ان کی پرتعش زندگی کا پتہ چلتا ہے۔

بھارتی ادارہِ اعداد و شمار کے مطابق، سنجے دت کی مجموعی مالیت تقریباً 295 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق، اداکار فی فلم 8 سے 15 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

سنجے دت کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی فیملی کے ہمراہ عالیشان زندگی گزار رہے ہیں، ان کا ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک بڑا اپارٹمنٹ ہے۔ ساتھ ہی رپورٹس میں بتایا گیا کہ سنجے دت یاٹ کے بھی مالک ہیں جن میں وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ چھٹیوں میں گھومتے پھرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سنجے کے پاس کئی لگژری گاڑیاں ہیں جن میں رینج روور، اوڈی، رولز روئس، بی ایم ڈبلیو اور فراری شامل ہے، دیکھا جائے تو ان گاڑیوں کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ اسکے علاوہ اداکار کے پاس ڈیزائنر چشمے، مہنگی گھڑیاں اور بیوی کے قیمتی زیورات بھی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.