عامر جمال نے بھی بابر اعظم کی کپتانی پر لب کشائی کردی

image

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی بابر اعظم کی کپتانی پر لب کشائی کردی۔

آل راؤنڈر عامر جمال سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ شان مسعود یا بابر اعظم کس کی کپتانی میں کھیل کر زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جواب میں عامر جمال نے کہا کہ بابر اعظم اپنی کپتانی میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں جبکہ شان مسعود جارحانہ انداز اپنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ دونوں کپتانوں سے اچھا تعلق ہے تاہم ان کی سوچ میں فرق ہے، شان بھائی کا انداز الگ ہے اور بابر مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ حکمت عملی تشکیل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ شان مسعود کے ساتھ کھیلی ہے، ان سے اچھے روابط ہیں، جب پریکٹس سیشن میں شامل ہوا تو شان بھائی نے بہت مدد کی تھی۔

واضح رہے کہ عامر جمال نے 2022 میں بابر اعظم کی کپتانی میں انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ شان مسعود کی کپتانی نے انہوں نے 2023 میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔

عامر جمال نے تین ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور انہوں نے 143 رنز بنائے ہیں جبکہ 18 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں جن میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنا بھی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.