سلمان خان مستی والے، شاہ رخ خان محنتی،عامر خان سے سیکھنے کو ملا، کرشمہ کپور

image

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان مستی والے، شاہ رخ خان محنتی جبکہ عامر خان سے سیکھنے کو ملا ہے۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ کام کے حوالے سے بات کی، کرشمہ کپور نے کہا کہ ہم سب واقعی ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

میرے خیال میں تینوں خان بہت خاص اور ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے کام کرنے کے انداز بھی بہت مختلف ہیں۔ سلمان خان زیادہ مستی والے اور مزے دار ہیں لیکن شوٹنگ کے وقت وہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔

شاہ رخ خان انتہائی محنتی اداکار ہیں، وہ واقعی آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی مدد کرتے ہیں اور سکھاتے ہیں جو کہ ان کی بہت بڑی خوبی ہے جبکہ عامر خان کے ساتھ کام کر کے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts