25 برس کی لڑکی نے 70 سال کے بوڑھے سے کیوں شادی کی؟ دلچسپ وجہ بتادی

image

"میں اس شادی سے بہت خوش ہوں کیونکہ یہ میری پہلی شادی ہے"

یہ کہنا ہے 25 سالہ ریشما پروین کا جنھوں نے بھارتی ریاست بہار کے 70 سالہ محمد سلیم اللہ نورانی سے شادی کی ہے.

ریشم کے شوہر محمد سلیم اللہ نورانی پیشے کے لحاظ سے ایک کسان ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی ہے. نورانی نے اپنی پہلی بیوی کو چار سال پہلے کھو دیا تھا اور بیوی کے انتقال کے بعد سے خود کو تنہا محسوس کرتے تھے۔

نورانی اور ریشما کی شادی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی. دلہا دلہن کی عمر کے اتنے زیادہ فرق پر لوگ یہ جاننے کے لئے متجسس تھے کہ آخر اتنی کم عمر لڑکی نے اتنے بوڑھے شخص سے کیوں شادی کی.

نورانی نے انکشاف کیا کہ ان کے سات بچے ہیں جن میں چھ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ انھیں گھر کے کاموں کے لئے ایک خاتون کی ضرورت تھی لہذا انھوں نے اس عمر میں بھی شادی کو ترجیح دی اور چونکہ انھوں نے کوئی قانون نہیں توڑا اس لئے انھیں تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.