اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے: میجر جنرل باقری

image

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری کا کہنا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقہ کا جائزہ لے رہا ہے۔

میجر جنرل باقری نے کہا کہ کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں، اسرائیل کوپچھتانا پڑےگا، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہےکہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کی بہن، بیٹوں اور پوتے پوتیوں سمیت خاندان کے متعدد افراد شہید ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.