جھانوی کپور کسی بھی فلم کے کردار کے لیے بال کیوں نہیں کٹوانا چاہتیں؟

image

اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی فلم کے کردار کے لیے کبھی بھی اپنے بال نہیں  کٹوائیں گی اور اس کی وجہ ان کی والدہ سری دیوی ہیں۔

مزید پڑھیں

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سری دیوی کو اُن کے بال بےحد پسند تھے اور اسی لیے وہ کبھی کسی کردار کے لیے اپنا سر نہیں منڈوائیں گی۔جھانوی کپور آئی ایم بی ڈی کے خصوصی سیگمنٹ ’ایک دوسرے سے کچھ بھی پوچھیے‘ میں اپنی فلم ’اُلجھ‘ کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ اس سیگمنٹ میں وہ روشن میتھیو کے ساتھ شریک ہوئیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کسی کردار کے لیے کیا کام کبھی نہیں کریں گی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ کبھی گنجی نہیں ہونا چاہوں گی چاہے یہ زندگی بدل دینے والا موقع ہی کیوں نہ ہو۔

’وہ مجھے صرف گنج دِکھانے والی ٹوپی لگا سکتے ہیں یا وی ایف ایکس استعمال کر سکتے ہیں۔ میں نے اپنا کندھا اپنی جگہ سے ہلا، میرا خون بہہ چکا ہے، ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، اپنے آپ کو ہر طرح کی اذیت سے دوچار کر چکی ہوں، لیکن گنجا ہونا ایسی چیز ہے جس کے لیے میں نہیں مانوں گی۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ ’یہان تک کہ اُلجھ (فلم) میں میرے کردار کے لیے سدھانشو چاہتے تھے کہ میں اپنے بال چھوٹے کر دوں اور یہی ان کے ساتھ میری سب سے بڑی لڑائی تھی۔‘

انہوں نے بچپن کا ایک واقعہ سُناتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یاد ہے کہ ’دھڑک‘ کے دوران جب میں نے اپنے بال کاٹے تھے، میری ماں نے مجھ پر بہت چلّائی تھیں اور انہوں نے کہا تھا کہ تم ایسا کیسے کر سکتی ہو؟ کسی بھی کردار کے لیے اپنے بال مت کاٹو۔‘

جھانوی نے بتایا کہ ’وہ ہر تیسرے یا چوتھے دن میرے بالوں میں تیل لگا کر سر کی مالش کیا کرتی تھیں۔ انہیں میرے بال بہت پسند تھے اس لیے میں اپنے بال نہیں کاٹوں گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.