32 سال کام کیا لیکن کوئی قدر نہیں.. افضال خان اپنے ساتھ ساس نشو بیگم کے حق میں بھی بول پڑے

image

"گزشتہ 32 برس شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود وہ پذیرائی نہیں ملی جس کا میں حق دار ہوں"

یہ کہنا ہے نامور اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کا جنھوں نے حال ہی میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ صاحبہ کے ساتھ سماء ٹی وی میں شرکت کی اور اپنی ناقدری کا شکوہ بھی کرڈالا.

ریمبو کا کہنا تھا کہ میں نےب32 سال برسوں میں تقریباً 200 فلمیں کی ہیں، دی ڈونکی کنگ جیسی فلم، جو دنیا بھر میں مشہور ہوئی، مختلف زبانوں میں ڈب ہوئی اس کے باوجود مجھے وہ پذیرائی نہیں ملی جو میرا حق تھا.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ریمبو نے مزید کہا کہ ایوارڈز اور اعزازات بھی سلام دعا کی بنیاد پر ملتے ہیں۔ اس لیے ان جو لینے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے، اگر میرٹ پر ملتے تو فخر بھی ہوتا۔ جب میری ساس نشو بیگم کو ہی نہیں ملا تو میں اپنا شکوہ کیا کروں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.