سرکاری اسکولز کے بچوں کیلئے بڑی خوشخبری

image

کل سے وفاقی اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ کا آغاز کر دیا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

پیر سے سرکاری پرائمری اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ شروع کر دیا جائے گا، اس پروگرام میں پرائم منسٹرز نیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے تحت 60,000 کھانے پکانے کے لیے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچن کا استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بھاپ ککنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فوڈ گریڈ کھانا پکانے کے برتنوں میں کھانا پکایا جائے گا، کھانا پکنے کے بعد اسے انسالڈڈ کنٹینرز میں ڈالا جائے گا اور پھر اسکولوں میں ترسیل کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

پروگرام سے وفاق کے 217 پرائمری اسکولوں کے بچے مستفید ہوں گے اور پڑھائی کے ساتھ جب کھانا بھی دستیاب ہوگا تو یقیناً بچوں کی اسکول میں حاضری بڑھے گی، جس سے تعلیم اور صحت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts