ڈسپلنری کمیٹی بنانے سے متعلق خبروں پر پی سی بی کا ردعمل آگیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلنری کمیٹی بنانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی بنانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ نہ تو کوئی کمیٹی بنائی اور نہ ہی کسی کرکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کرکٹرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹرز کی جانب سے چئیرمین محسن نقوی کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے لیکن پی سی بی نے دباؤ کے بغیر کرکٹرز کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ایک سابق کپتان پر مشتمل کمیٹی سینئر منیجر وہاب ریاض، منیجر منصور رانا اور غیر ملکی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی ٹور رپورٹس پر کارروائی کرے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.