کرک میں 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

image

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق ضلع کرک میں سیلابی ریلے میں بہنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں 6 روز بعد زمینی راستہ بحال کردیا گیا ہے۔

مانسہرہ کے علاقے مہانڈری کا زمینی راستہ 6 دن سے منقطع تھا جسے عارضی پل بنا کر بحال کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مہانڈری سمیت وادی میں پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔

سوات، ہنگو، دیر بالا، لوئر دیر، شمالی وزیرستان میں میرا شاہ، میر علی اور زمک کے برساتی نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔

اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کے مقام پر گلیشئر پھٹنے سے ندی میں سیلاب آگیا، سیلاب سے ایک بڑا پل 5 چھوٹے پل تباہ ہوگئے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts