اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں بے گھر 44 فلسطینی شہید ہوگئے

image

اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں بے گھر 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے اسکولوں پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ڈرون حملے سے الاقصیٰ شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی متاثر ہوئے۔

ادھر یمن کے حوثی گروپ نے صعدہ صوبے میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ خیلج عدن میں بھی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ جنگ شکست ہے، مشرق وسطیٰ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کیے جائیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.