پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے متعلق بڑا فیصلہ

image

پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے دیے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا۔ پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مخصوص نشستوں کے لیے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات بھی ہیں۔ نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی کریں گے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts