زندگی کا بڑا فیصلہ شاہ رخ کی وجہ سے واپس لے لیا.. کاجول کا انکشاف

image

"کیریئر کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا جب میں لاشعوری میں بہت سی چیزیں کرنے لگی تھی. ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے یہ بھی کر دو، یہ ڈائیلاگ بھی بول دو، سب کچھ اندر سے نکل رہا تھا. مجھے یاد ہے کہ میں نے اس بارے میں شاہ رخ سے بات کی تو انھوں نے کہا آپکو اداکاری کی کچھ تکنیک سیکھنی چاہیے. تو میں نے پوچھا کیا ایسی بھی کوئی چیز ہے؟ جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ ہاں، اور یہ لوگوں کو سکھائی جاتی ہے۔ آپ کو یہ تکنیک سیکھنے کی ضرورت ہے، آپ سب کچھ اپنے اندر سے نہیں نکال سکتیں. میں نے شاہ رخ کے مشورے کو سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن بعد میں اس پر عمل کیا"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا جنھوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ شروع میں ہی مایوس ہو کر اداکاری چھوڑنے والی تھیں.

کاجول نے انکشاف کیا کہ 1994 کی فلم ادھار کی زندگی کرنے کے بعد میں نے سوچا کہ بس بہت ہوگئی اداکاری. میں اس وقت مایوس ہوچکی تھی اور مزید فلمیں نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس زمانے میں اداکاراؤں کو کچھ مخصوص سینز اور گیت ملتے تھے، لیکن پھر میں نے شاہ رخ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اداکاری سیکھی اور دو تین فلمیں سائن کیں جنہوں نے مجھے بطور اداکارہ کافی ریلیف دیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.