ارشد ندیم پاکستان کی امید بن گئے.. پیرس اولمپکس میں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا! دیکھیں

image

اولمپکس میں پاکستان کی جیت کی واحد امید جیولن تھرور ارشد ندیم فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں.

ارشد ندیم نے اولمپکس میں 86.59 میٹر کی بیسٹ تھرو کی اور فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا.

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہوگا۔ منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی البتہ انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ارشد ندیم اب 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔ اس سے پہلے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔ اس سال پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں.

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ارشد ندیم 8 اگست کو سونے کا تمغہ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیں گے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.