بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگا لی تھیں جو میری غلطی ہے، صبا فیصل

image

سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بڑی بہو نیہا سلمان سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگانے کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دیا۔

صبا فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے سلمان کی شادی سے قبل بہت تیاریاں کی تھیں میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری بہو آرہی ہے اور وہ میرے طور طریقوں سے رہے گی۔

نعمان اعجاز کے انسٹا پیغام نے عائشہ ملک کو جذباتی کردیا

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میری بڑی بہو کے گھر کا ماحول میرے گھر سے بالکل مختلف ہے، دونوں میں خرابی نہیں کیونکہ ہر کسی کے گھر کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ سلمان کی شادی کے بعد کافی مسائل کا سامنا رہا، ہر کسی کو اپنے بیٹے بہت پیارے ہوتے ہیں اور بیٹوں کی وجہ سے بہو بھی پیاری ہوتی ہے، لیکن میں نے بڑی بہو سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگائیں جو میری غلطی تھی اور میں اس کو تسلیم کرتی ہوں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts