لاہور: جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

image

چند روز قبل لاہور میں غیرملکی جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، ملزمان سے چھینا گیا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان نے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں جرمن سیاح سے واردات کر کے موبائل فون اور ایک کیمرہ چھینا تھا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیاہ کو 5 لاکھ روپے کی امداد بھی دی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن سیاح سے واردات کرنے والے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts