سپریم کورٹ: تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل چیلنج کردیا

image

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔

پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کی وساطت سے آرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پرکمیٹی کی رپورٹ پیش کی، اس دوران الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جب کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیر غور لانے کی تحریک بھی پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی کے بعد آج سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts