میچ فکسنگ الزامات پر افغان کرکٹر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد

image

افغانستان کے کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔

افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آل احسان اللہ جنت پر تمام فارمیٹس میں کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیٹر احسان اللہ جنت نے اس سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کر رہا ہے، ان کے ملوث ہونے کے بارے میں فیصلہ جرم کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ احسان اللہ جنت نے تین ٹیسٹ میچ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.