منظور وسان کی پی ٹی آئی سے متعلق بڑی پیش گوئی

image

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیاستدانوں، پی ٹی آئی اور دیگر سے متعلق بڑی پیش گوئیاں کردیں۔

منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے، اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ،اداروں اورسیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے لئے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں، سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں انکے لئے حالات اچھے نہیں، ممکن ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوجائے اور کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ کہیں دوبارہ نہ ملک میں بڑی صفائی ہوجائے، تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والےعقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں،انکو اس حد نہیں جانا چاہیے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، عمران خان کو نیچے آنا ہی پڑیگا اورسوچ سمجھ کر فیصلے کریں، ہوسکتا ہے کہ آگے چل کرکے ایسا بھی وقت آئے گا کہ کوئی اس ملک کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts