بیٹی کیلئے مثالی بننا تھا اسی لیے حجاب شروع کیا، نور بخاری

image

سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس لئے حجاب کرنا شروع کیا تاکہ اپنی بیٹی کو مثالی شخصیت بنا سکوں۔

حال ہی میں نور بخاری نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے حجاب لینے سے متعلق سوال کیا گیا اس پر سابقہ اداکارہ نے بتایا میں بخاری سید ہوں۔

نعمان اعجاز کے انسٹا پیغام نے عائشہ ملک کو جذباتی کردیا

جب شوبز میں آنے کی ضد کی تو ابو انکار نہیں کرسکے کیونکہ میں بہت لاڈلی تھی، والد کسی چیز کو نہ نہیں کرتے تھے۔انہوں نے کہا ‘میرے ددھیال والے اب تک سب عبایہ پہنتے ہیں تو یہ چیز میرے خون میں تو تھی لیکن مجھے احساس نہیں ہورہا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ جب میں امید سے تھی اور مجھے پتا چلا کہ دنیا میں آنے والا بچہ ایک لڑکی ہے تب ہی سوچ لیا تھا کہ مجھے حجاب کرنا ہے، میں نہیں چاہتی یہ انڈسٹری میں آئے، اگر میں رہی تو اسے کیسے روکوں گی؟

شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا

2017 میں، میں نے فیصلہ کیا کہ روٹی ملے یا نہ ملے مجھے چاہے فاقے ہی کیوں نہ کاٹنے پڑیں، پروجیکٹ ہونے کے باوجود میں نے انڈسٹری چھوڑی اور حجاب شروع کردیا۔

ایک سوال پر نور نے واضح کیا کہ انہوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادیاں کیں، ایک ہی مرد سے انہوں نے دو بار شادی کی۔ ان کے مطابق ان کے تین بچے ہیں اور تینوں کے والد ایک ہی یعنی عون چوہدری ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts