بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن اگرچہ فلموں میں تو کم ہی نظر آتی ہیں لیکن اکثر ان کی دلچسپ ویڈیوز انسٹاگرام پر وائرل ہوتی رہتی ہیں. حال ہی میں ودیا نے لپسنگ کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے جو صارفین میں کافی مقبول ہورہی ہے. دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ودیا لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ’میں نے آپ کی فلم کا پرومو دیکھا مجھے بہت اچھا لگا۔‘
جواب میں ودیا سے کہا جاتا ہے کہ ’ان کی فلم نہیں آرہی کتاب آرہی ہے۔‘
تووہ کہتی ہیں کہ ’ہاں، میں نے آپ کی بُک کا پرومو دیکھا بہت اچھا لگا۔‘
پھر ایک آواز آتی ہے کہ ’کتاب کا پرومو کہاں ہوتا ہے۔‘
ودیا بالن مسکراتے ہوئے پوچھتی ہیں ہیں کہ ’تو میں نے ایسا کیا دیکھا جو مجھے اچھا لگا۔‘