سری لنکا نے 27 سال بعد بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

image

سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر27 سال بعد سیریز 0-2 سے جیت لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اوِشکا فرنینڈو 96 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 59، پاتھم نسانکا 45، کپتان چرتھ اسالانکا 10، جنیتھ لیانگا 8، دونیتھ ویلالاگے 2 اور سدیرا سماراوکرما 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کمنڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے 3، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 27 ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان روہت شرما 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، واشنگٹن سندر 30، ورات کوہلی 20، ریان پراگ 15، شیوم ڈوبے 9، شریاس ایر 8، رشبھ پنت 6، شبمن گِل 6، کلدیپ یادو 6 اور اکشر پٹیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد سراج 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دونیتھ ویلالاگے نے 5.1 اوور میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔

مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 1 وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.